روزہ کی حالت میں بھول کر کھانے والے کا حکم
روزہ کی حالت میں بھول کر کھانے والے کا حکم سوال روزہ دار کو یاد دلانے سے روزہ کا ٹوٹنا؟روزہ دار نے کچھ کھایا اور اسکو یاد دلادیا ،تو کیا اب اسکا روزہ ٹوٹے گا جبکہ اس نے کچھ نگل لیا اور کچھ نکال دیا؟ Click Pic جواب واضح رہے، کہ کوئی شخص نسیان (بھول )سے روزہ میں کچھ کھا پی لے ،تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ،خواہ پیٹ بھر کرہی کیوں نہ ہو،لیکن اگر کوئی اس کو یاد دلادےاور اسے یاد بھی آجائے تو اس پر لازم ہے کہ جو چیز منہ میں ہے اس کو نکال دے، نگلے نہیں، لیکن اگر پھر بھی کھالے ،تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے،صرف قضاء لاز م ہے ،کفارہ نہیں ہے۔ لہذا صورت مسئولہ میں روزہ دار کو جب یاد دلادیاگیا، تو یاد دلانے کے باوجود اگر کھاتا رہا،تو اس صورت میں روزہ ٹوٹ چکا ہے،صرف قضاء ہے کفارہ نہیں ہے،اور اگر یاد دلانے کےبعد اس نےکچھ بھی نہیں نگلا ہے،بلکہ جو نوالہ /چیز منہ کے اندر تھی ،سب باہر نکال دیاہے، تواس صورت میں روزہ بدستور باقی ہے،اور روزہ خواہ فرض روزہ ہو یا نفل وغیرہ کا روزہ ہو ،سب کا...